ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش میں ڈینگو کے بعد فائلیریا کی دستک

مدھیہ پردیش میں ڈینگو کے بعد فائلیریا کی دستک

Sat, 08 Oct 2016 12:51:11    S.O. News Service

جبل پور،7؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ڈینگو، چکن گنیا کے بعد اب فائلیریا (ہاتھی پاؤں)کی بیماری نے شہر میں دستک دے دی ہے۔ضلع میں فالیریا کا یہ پہلا کیس دیکھنے کو ملا ہے۔فائلیریا متاثرہ اس لڑکی کی حالت فی الحال عام بتائی جا رہی ہے لیکن پہلی بار شہر مریض سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت اس کی جانچ میں لگی ہوئی ہے۔غور طلب ہے کہ عام طور پر ضلع میں فائلیریا کے مثبت مریض کٹنی ضلع سے آتے ہیں لیکن جبل پور میں آئے معاملے سے محکمہ صحت پریشان ہے۔افسر ابھی کھل کر اس بارے میں کچھ نہیں کہہ رہے ہیں لیکن محکمہ جاتی سطح پر مچے ہلچل کا اثر واضح دیکھا جا رہا ہے۔


Share: